Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس کیس: عمر ایوب ، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جو ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں اور نہ ضمنی بیانات میں ان کا نام ہے ان کا کیا کریں؟ جج
شائع 06 اگست 2024 03:39pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیسمیت دیگر کی عبوری ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج جج خالد ارشد نے 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اس موقع پر تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انوسٹیگیشن کہاں ہیں؟ ان کو بلایا تھا، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی پتہ کرتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں اور نہ ضمنی بیانات میں ان کا نام ہے ان کا کیا کریں؟ جو نامزد نہیں ان کے خلاف کوئی شہادت نظر نہیں آرہی، راؤ عبد الجبار خان صاحب آپ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر ہیں آپ بتائیں ان کی گرفتاری آپ کو کس وجہ سے درکار ہے؟ کیا اعظم خان سواتی نامزد نہیں ہیں؟ جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ نہیں وہ نامزد نہیں۔

جلاؤ گھیراؤ، جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر ایوب سمیت 41 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسی دوران پی ٹی آئی رہنما امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبعیت بگڑ گئی، طبیعت بگڑنے کے باعث امتیاز علی وڑائچ کو بار روم میں بٹھادیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو ملزمان ایف آئی آر یا ضمنی میں نامزد ہیں ان کی پولیس تفتیش کرے، 29 ملزمان نامزد نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 14 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں، ملزمان میں ندیم عباس بارا، امیتاز محمود، علی اصغر، ناہید ملک، اسد اللہ، عماد علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

کیس کا پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

جناح ہاؤس حملہ: آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Omar ayub

asad umar

ATC

Omar Ayub Khan

umar ayub

atc lahore

9 May

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

Asad Omar

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES

GRANTED BAIL