اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے انوسمنٹ بینکر کا گرل فرینڈ کو تاریخی پروپوزل
اولمپکس 2024 جہاں فرانس کےد ارالحکومت پیرس میں جاری ہیں، وہیں کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی جسٹن بیسٹ نے اولمپکس میں روور کی ریس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
تاہم جسٹن نے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود آئیفل ٹاور کا انتخاب کیا تھا۔
جہاں جسٹن نے آئفل ٹاور سے متصل مقام کو 2700 پیلے رنگ کے پھولوں سے سجا ڈالا، جبکہ ساتھ ہی یہ پروپوزل لائیو تھا۔
حیرت انگیز طور پر جسٹن امریکہ میں جونئیر انوسمنٹ بینکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ اب ہو اولمپک چیمپئن بن چکے ہیں۔
امریکی خاتون سوئمر نے اولمپکس کا 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا
جسٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لینی اولیویا تم میری زندگی کی محبت ہو، میرے لیے تم بہت خاص ہو، ہماری پہلی ملاقات میں میں نے کہا تھا کہ میں اولمپکس جانا چاہتا ہوں۔
جبکہ ساتھ ہی جسٹن نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تم خوبصورت ہو، بہادر اور ہوشیا ہو۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ مجھے سے زیادہ کوئی تمہیں میرے جتنا پیار کرےگا۔
اولمپکس 2024: ’مرد نُما خاتون‘ کے مقابل اطالوی باکسر نے صرف 46 سیکنڈ میں رِنگ چھوڑ دیا
26 سالہ جسٹن کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے آسان سوال تھا، میں اپنی باقی کی زندگی تمہارے ساتھ بتانا چاہتا ہوں، اور فیملی بنانا چاہتا ہوں۔ کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟
اس پر جذباتی انداز میں لینی نے ہامی بھرتے ہوئے پروپوزل قبول کرلیا، جبکہ حاضرین محفل کی جانب سے پیلے رنگ کے پھول تھامے ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.