Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت قانونی مدد کی فراہمی

پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کردی گئیں
شائع 06 اگست 2024 02:07pm

نادار قیدیوں کی امداد کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت قانونی مدد کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، اس سلسلے میں صوبے کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کردی گئیں، فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہیں۔

اس اقدام کے تحت نادار قیدی جو مقدمات کی پیروی کے لیے وکلا کا انتظام نہیں کر سکتے، انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی، مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلا سے ملوایا جائے گا۔

پنجاب بھر میں کل 447 وکلا کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور ڈویژن میں 45 ، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلا کمیٹیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55، ڈی جی خان میں 16 وکلا فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہیں۔

lahore

prisoners

punjab jail

home department punjab