Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا ٹکراؤ، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے باعث پی ایس ایل میچز کے میچز آگے کیے جانے کی خبر بھارتی میڈیا کی جانب سے دی جا رہی ہے
شائع 06 اگست 2024 12:09pm
تصاویر بذریعہ: آئی پی ایل/ پی ایس ایل
تصاویر بذریعہ: آئی پی ایل/ پی ایس ایل

پاکستان سُپر لیگ کے حوالے سے حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، جس میں آئی پی ایل کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوے میں کہنا ہے کہ 2025 میں پی سی بی پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل کے وقتوں میں کرانا چاہتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں تنازع پیدا ہو سکتا ہے، جہاں پی سی بی اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے وجوہات بتاتے ہیں کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے باعث پی ایس ایل کے انعقاد کے دنوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنے کا اعلان

ایسے میں آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا ٹکراؤ ہونے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے، کیونکہ چیمپئنز ٹرافی کا میلا فروری تا مارچ پاکستان میں سجنے جا رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

دوسری جانب پی ایس ایل بھی انہیں ماہ میں منعقد ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل کے انعقاد کی تاریخیں اپریل، مئی تک جانے کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے آئی پی ایل بھی اپریل تا جون کے مہینوں میں منعقد ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال پی سی بی پی ایل کے میچز 10 اپریل سے 25 مئی تک کرانے جا رہا ہے، جبکہ انہیں ماہ میں آئی پی ایل کا انعقاد ہوتا ہے۔

PCB

BCCI

Icc Champions Trophy 2025

ipl 2025

PSL 2025