Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لڑکا اور لڑکی گرفتار

ملزمان فارمیسز اور ریسٹورنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث تھے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2024 10:04pm

لاہور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لڑکی سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فارمیسز اور ریسٹورنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد اور نشتر کالونی میں فارمیسی پرواردات کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے گلشن راوی میں ڈیپارٹمینٹل اسٹور، لٹن روڈمیں فاسٹ فوڈ شاپ پر واردات کی پولیس نے ریسٹورنٹ پرواردات کے بعد24 گھنٹے میں گرفتار کیا۔

اسلام آباد : بینک میں ایک کروڑ کی ڈکیتی، عملے اور گارڈز کو 30 منٹ تک یرغمال بنایا

ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے فوری بعد دونوں لوٹی ہوئی رقم کا بٹوارہ کرلیتے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے لٹن روڈ سے ایک موٹرسائیکل بھی گن پوائنٹ پر چھینی، دونوں ملزمان سے اسلحہ نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بر آمد کرکے مزید تفتیش شروع کرید۔

پاکستان

لاہور میں ڈکیتی کے ملزمان گرفتار

لاہور میں جرائم کی شرح

لاہور میں لڑکی سمیت 2 افراد گرفتار

ریسٹورنٹ پر ڈکیتیوں