Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

جیل بھارتی سرحد کے قریب واقع ہے، بارڈر سیکیورٹی فورس سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا دی، بھارتی میڈیا
شائع 06 اگست 2024 11:30am

وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفی کے بعد افراتفری پر مبنی رونما ہونے والے سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل توڑ کر فرار ہونے والے متعدد قیدی مسلح ہیں جبکہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرحد پر اپنی تعیناتی بڑھا دی ہے۔ حکام نے فرار ہونے والوں میں سے 20 کی ممکنہ دہشت گردی سے وابستگی کے طور پر شناخت کی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیرپور ضلع میں لاٹھیوں سے لیس ایک بھیڑ نے ضلع جیل میں گھس کر 500 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا۔

دوسری طرف شورش پسندوں نے کم از کم 6 پولیس اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی ہے۔ ان پولیس اسٹیشنوں سے اسلحے، گولیاں اور دیگر سامان لوٹے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ عوامی لیگ کے لیڈران و کارکنان کے گھروں و افسران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

Bangladesh Protest

bangladesh clash

BANGLADESH RIOTS