Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کا بنگلہ دیش میں مجیب الرحمان کے مجمسہ کی توڑ پھوڑ پر عمران خان کیلئے پیغام

بانی پی ٹی آئی کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے، خواجہ آصف
شائع 06 اگست 2024 09:20am

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دیا کہ غدار کون ہے اور کون تھا، مجیب الرحمان کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، تاریخ نے اپنا فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیئے تھے نہیں ہو رہے، اقتدار سے بے دخل ہونے والے ایک شخص نے افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف بغاوت کرائی، جب تک 9 مئی کا معاملہ حل نہیں ہوتا قطعاً مذاکرات نہیں ہوسکتے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے، عدالتوں کو جس طرح فیصلے کرنے چاہیئے تھے نہیں ہورہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے اور حکومت کہیں نہیں جارہی، نیئر بخاری نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے، موجودہ حالات نئے انتخابات کا تقاضا نہیں کرتے، اگر کبھی قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی حکومت ہی کرے گی۔

عمران خان کا اعترافی بیان معافی کی جانب قدم ہے، خواجہ آصف

ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قانون کے تحت کافی کارروائی نہیں کی جا رہی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دیا کہ غدار کون ہے اور کون تھا، مجیب الرحمان کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، تاریخ نے اپنا فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے نجی ٹی وی سے یہ گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر کی پریس کانفرنس کی بعد کی گئی ہے، جس میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر فوج کا موقف واضح رہے جو تبدیل نہیں ہوا، اور نہ ہوگا۔

اسلام آباد

imran khan

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister

9 May

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

9 may incident

MAY 9 CASES