Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں منگل کو بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

این ڈی ایم اے نے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
اپ ڈیٹ 06 اگست 2024 08:08am

شہر قائد میں گھنگھور گھٹاؤں کا راج ہے، ایسے میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے شہر قائد کے باسیوں نے ایک بار پھر موسلادھار بارش کی آس لگالی ہے ۔

چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ فلاحال تو منگل کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شہر قائد میں جاری رہے گا، البتہ 13 اگست سے شہر قائد میں مون سون کا پانچواں اسپیل متوقع ہے، لیکن اس اسپیل سے کتنی بارشیں ہونگی یہ تو سسٹم قریب آنے پر بہتر صورتحال کا بتا جا سکے گا۔

ادھر این ڈی ایم اے نے اگلے دو دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل سے مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ‏ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر بارش برسانے والا سسٹم شمال سے جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے، سسٹم کے سبب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ متعدل اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے دو دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن میں آج سے 6 اگست تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، یہ موسلا دھار بارشیں کراچی کے بیشترحصوں میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔

Met Office

Karachi Rain

monsoon rains

rainy weather

HEAVY RAINS EXPECTED