Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واردات کا شکار جرمن سیاح کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 5 لاکھ روپے کی امداد

جس انداز میں حکومت پنجاب اور عوام نے میرا ساتھ دیا کبھی نہیں بھول سکتا، جرمن سیاح
شائع 05 اگست 2024 07:50pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاہ فلورین برگ کی بھرپور داد رسی کرتے ہوئے انھیں 5 لاکھ روپے کی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور ایئرپورٹ کے قریب سائیکل پر پاکستان آنے والے جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔ دو مسلح افراد نے 27 سالہ فلورین کو اس وقت لوٹا تھا جب وہ سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہے تھے، ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موبائل فون، رقم اور 5 لاکھ مالیت کا کیمرہ چھین لیا تھا۔

تاہم اب سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپےکی امداد دی گئی۔

اس موقع پر جرمن سیاح فلورین برگ کا کہنا تھا کہ جس انداز میں حکومت پنجاب اورعوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔

لاہور ایئرپورٹ کے قریب غیرملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کا مجرموں سے سامنا کسی بھی ملک میں ہو سکتا ہے، میری مدد اور ملزمان کی گرفتاری کیلئےبھرپورمحنت ہو رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ سیاحوں کی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پولیس جرمن سیاح کو لوٹنے والوں کو ٹریس کررہی ہے۔ پولیس جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔

واضح رہے کہ جرمن سیاح سائیکل پر سینٹرل ایشیا اور چین سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچا تھا۔

Crime

tourists

CM Punjab Maryam Nawaz