Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’فال آف ڈھاکہ پارٹ 2‘ شیخ حسینہ کی جلاوطنی پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے تبصرے

ایکس صارفین کی جانب سے بنگلہ دیشی طلباء اور عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2024 10:02am
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ اسکرین شاٹ
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ اسکرین شاٹ

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہونے اور بنگلہ دیشی آرمی چیف کی جانب سے عبوری حکومت بنانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں اس نئی سیاسی صورتحال پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے اور اظہار خیال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی میں کئی روز سے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ سمیت کئی تنظیموں کی جانب سے شدید مزاحمتی احتجاج کیا جا رہا تھا، احتجاج سول نافرمانی کی تحریک اختیار کرگیا۔ اب تک مجموعی طور پر 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 افراد ہلاک ہوئے۔

اس پر ایکس پر مغیز علی نامی صارف نے لکھا کہ گولیاں سینے چھلنی نہ کر سکیں، طاقت عوام کے سر نہ کچل سکی، نوجوانوں کے دلوں میں آزادی کی آگ نے انقلاب کی نئی شمع جلا دی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ بالآخر پاکستانی سپورٹرز جیت گئے، اور بھارتی پپٹ شیخ حسینہ واجد ہار گئی۔ مبارک ہو بنگلادیشیوں ۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

صارفہ ثنا میر کہتی ہیں کہ بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ہاتھ کھڑے کر لیے اور بہت جلد کانفرنس کرنے جا رہا ہے، حسینہ واجد بھی مستعفی ہوچکی ہیں انشاءاللہ یہی لمحات اب پاکستان میں شروع ہوںگے۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیشی میں شیخ حسینہ واجد نے اپنا حق مانگنے والے طلبہ کو رضا کار کا خطاب دیا، بنگلہ دیشی میں رضا کار کا مطلب غدار، رضار کار وہ لوگ تھے جنہوں نے 71 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیا تھا۔ ساتھ ہی صارف نے لکھا کہ ان کو کون سی لیڈر شپ نے باہر نکالا؟

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

صحافی اسد علی طور کی جانب سے بھی بنگلہ دیشی عوام کی جیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، کہا کہ مزاحمت کے خلاف بنگلہ دیشی نے تاریخ رقم کردی ہے۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

صحافی علینہ شگری کہتی ہیں کہ بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ عوام نے توڑ دیا ہے۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

وقار خان نامی صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیشیکا ظلے شاہ، اپنی جان دے گیا لیکن قوم کو جگا گیا۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

محمد سعد کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے بہادر طلباء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے حسینہ واجد کی ڈکٹیٹر شپ کے 15 سال کا خاتمہ کیا، ساتھ ہی بھارتی پراکسی کو بھی ختم کیا۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

جبکہ صارف میم بوائے نے کہا کہ معروف اداکار معین اختر کے پروگرام کی تصویر شئیر کی، جس میں لکھا تھا ہم تو جیت گیا، تم لوگ اپنا بتاؤ۔ جس پر صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جیت گیا۔

جبکہ اسفندیار بھٹانی کی جانب سے لکھنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد کی بیٹی بنگلہ دیش سے فرار ہوگئی۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

معروف صحافی فریحہ ادریس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فال آف ڈھاکہ، پارٹ 2۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

اور ایک ایکس کے صارف نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ اب میں اس بات پر راضی ہوگیا ہوں کہ پاکستان کی آزادی میں مشرق پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ موجودہ پاکستان کا آزادی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

resignation

social media

pakistanis

bangladesh clash

BANGLADESHI PRIME MINISTER

SHEKH HASEENA