Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“ قرار دے دیا

روئیں، چیخیں یا پیٹیں این آر او نہیں ملے گا نہ ہی کیس ختم ہوں گے، انہیں جواب دینا ہوگا، سینئر وزیر پنجاب
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 11:42pm

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو ”اقتدار کا منگتا“ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہروپیے ہیں اور این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا، عمران خان اب خود سب سے بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں، سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں، وہ اقتدار کے منگتے ہیں۔

عمران خان کے اعتراف کے باوجود سزا میں سستی کی جارہی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مکار بہروپیے نے جھوٹ بول کر 4 سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا، کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکا کا نام لے کر، بہروپیہ این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے جو نہیں ملنا، عمران خان روئیں، چیخیں یا پیٹیں این آر او نہیں ملے گا نہ ہی کیس ختم ہوں گے، انہیں جواب دینا ہوگا۔

عمران خان جیل سے نکلنے کے بعد تعصب کی سیاست نہیں کریں گے، محمود اچکزئی کا صوابی جلسے سے خطاب

سینئیر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور ایئربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاؤس اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا، جی ایچ کیو پر حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟۔

PMLN

imran khan

lahore

Maryam Aurangzeb

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

marriyam aurangzeb