Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں مقابلہ اور چھاپے، زخمی ڈاکو سمیت 6 ملزم گرفتار

گرفتار ملزمان میں موچکو کے علاقے میں پھوپھی کے زیورات چرانے والے دو بھائی بھی شامل ہیں۔
شائع 05 اگست 2024 12:13pm

کراچی میں سی ٹی ڈی نے سائٹ بی کےعلاقے میں کارروائی کرکے ایک ملزم رزاق گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے اسلحے سے بھرا کٹ بیگ برآمد ہوا۔ کٹ بیگ میں چار غیر قانونی رائفلز، ایک شاٹ گن اور 30 بور ٹی ٹی پستول تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں ڈیفنس فیز 7 میں مبینہ پولیس مقابلکے بعد ایک زخمی ملزم کو اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ جہانگیر اور جمیل کے قبض سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تفتیش کی جارہی ہے۔

موچکو پولیس اسٹیشن کی تفتیشی ٹیم نے پھوپھی کے گھر سے طلائی زیورات چرانے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اظہر جاوید نے بتایا کہ مدعیہ کے بھتیجوں محراب اور حبیب کے علاوہ محراب کا بہنوئی عمران بھی واردات میں ملوث تھا۔

karachi

SIX ARRESTED

CTD ACTION

ONE WOUNDED DACOIT