Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حوثی ملیشیا پھر سرگرم، خلیجِ عدن میں تجارتی جہاز پر حملہ

15 دن میں پہلے بیلیسٹک میزائل حملے سے نقصان کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔
شائع 05 اگست 2024 09:41am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ایران کی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے بھی بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن میں اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے جہازوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔ گزشتہ شب خلیجِ عدن میں لائبیریا کے پرچم بردار جہاز کو بیلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں کے حملے سے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ جہاز جبوتی جارہا تھا۔ 20 جولائی کو حدیدہ کے علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد یہ حوثیوں کی طرف سے خلیجِ عدن یا بحیرہ احمر سے گزرنے والے مال بردار اور دیگر جہازوں پر پہلا حملہ ہے۔

جبوتی جانے والے جہاز ایم وی گروٹن پر حملے کی اطلاع حوثی ملیشیا کے ترجمان یحیٰ ساری نے ٹیلی ویژن پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں دی۔ اس جہاز کو عدن کی بندر گاہ سے 125 ناٹیکل میل کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

HOUTHI MILITIA

Gulf of Aden

MV GROTON

BELLISTIC MISSILE ATTACK

HUDAIDAH ATTACK

Iran Israel Tension