Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفا دے دیا؟

سوشل میڈیا پر نواز شریف کا استعفا وائرل
شائع 04 اگست 2024 11:12pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کی تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کا ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جماعت نے مشاورت کے بعد نواش شریف کا استعفا منظور کرلیا ہے۔

تاہم، مریم اورنگزیب نے اس نوٹفکیشن کو شئیر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔

انہوں نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں نوٹفکیشن کی تصویر کے ساتھ کیشن میں ”فیک“ لکھا۔

Nawaz Sharif

resignation

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)