Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی پی پیز کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم

اگلے کچھ عرصے میں چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، شہباز شریف
شائع 04 اگست 2024 07:48pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، آئی پی پیز کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لے رہے ہیں، 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا ہے۔

لاہور میں چین کا دورہ کرنے والےصحافیوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی، اور انھیں دورہ چین کی کامیابی سےآگاہ کیا۔

واضح رہے کہ چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں میں شیرازحسنات، سلمان غنی، عامرمیر، خضر گوندل، خالد حسنین، اعظم ملک اورعبدالمطیع شامل ہیں۔ صحافیوں کےسات رکنی وفد نےچینی حکومت کی دعوت پر بیجنگ، شن جنگ اور گوانگ ژوکا دورہ کیا۔

بھاری قرض کی ادائیگی، پاکستان کی مالی پوزیشن پر دباؤ رہے گا، اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے، اس کے ساتھ دوستی اور تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اپنے حالیہ دورہ چین میں اہم مقاصد حاصل کیے۔

انھوں نے کہا کہ چین کو باضابطہ طور پر پاکستانی قرضوں کو 5 سال کے لئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے، امید ہے کہ چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت رد عمل کا اظہار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے کچھ عرصے میں چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، چین کے عوام کی ترقی انکی یکجہتی میں پنہاں ہے، پاکستانی عوام کو بھی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے مٹھی کی طرح یکجا ہونا پڑے گا۔

لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، چینیوں کی حفاظت پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

 چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کی وزیر اعظم کے ہمراہ گروپ فوٹو
چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کی وزیر اعظم کے ہمراہ گروپ فوٹو

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک جاری ہے اور جاری رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کو اپنی حکومت کے دور میں جلد از جلد مکمل کریں۔

china

CPEC

pak china relation