Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کی حلف برداری کے بارے میں بھی مشاورت ہوگی
شائع 04 اگست 2024 06:18pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

لاہور: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ جس میں 11 اگست کو ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس کے بارے مشاورت کی جائےگی۔

پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی اور لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کو صوابی جلسے میں شرکت کی ہدایت

اجلاس میں مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کی حلف برداری کے بارے میں بھی مشاورت ہوگی جب کہ آئندہ کےعوامی اسمبلی اجلاس کےحوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایت، عمران خان کے احکامات پر 3 رکنی کمیٹی قائم

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسمبلی کے گیٹ پر اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council