Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ مالی سال میں اسٹیٹ بینک کا سرپلس 972 ارب 18 کروڑ رہا

نان ٹیکس ریونیو میں پیٹرولیم لیوی کا حصہ سب سے زیادہ یعنی 1019 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
شائع 04 اگست 2024 04:03pm

حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال میں اسٹیٹ بینک کا سرپلس 972 ارب 18 کروڑ روپے سے زیادہ رہا۔ گزشتہ مالی سال میں اسٹیٹ بینک کا سرپلس 371 ارب 18 کروڑ روپے تھا۔

وزارتِ خزانہ کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں اسٹیٹ بینک کے سرپلس میں 601 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ نان ٹیکس ریونیو میں پیٹرولیم لیوی کے بعد اسٹیٹ بینک سرپلس یا منافع کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔

دستاویزکے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں مجموعی نان ٹیکس ریونیو 3 ہزار 184 ارب روپے رہی۔ نان ٹیکس ریونیو میں پیٹرولیم لیوی کا حصہ سب سے زیادہ یعنی 1019 ارب روپے رہا۔

Petroleum Levy

SIRPLUS

NON TAX REVENUE