شاہراہِ کاغان 6 دن بعد جُزوی بحال، چھوٹی گاڑیاں گزر سکیں گی
عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، حکام کہتے ہیں جلد ہیوی ٹریفک بھی گزر سکے گی۔
شاہراہِ کاغان 6 دن کی بندش کے بعد جُزوی طور پر بحال کردی گئی۔ یہ شاہراہ مہانڈری کے مقام پر پُل ٹوٹ جانے سے بند ہوگئی تھی۔
شاہراہِ کاغان کی عارضی بحالی کے بعد وہاں سے پیدل گزرنے والوں کا رش لگ گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ تین دن میں اسٹیل پُل لگاکر اُسے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیں گے۔
جُزوی بحالی کے نتیجے میں صرف چھوٹی گاڑیاں گزر سکیں گی۔ عوام اِس اقدام سے بہت خوش ہیں۔ انہیں آمد و رفت میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا تھا۔
حکام نے بتایا کہ منور نالے میں پانی کے پائپ لگاکر ٹریفک بحال کی گئی۔ پُل کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے کے سلسلے میں بھی دن رات کام کیا جارہا ہے۔ یہ پُل بہت جلد مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔
Kaghan Valley
MAHANDRI
BRIGE PARTIALLY RESTORED
LIGHT TRAFFIC ONLY
مقبول ترین
Comments are closed on this story.