Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

450 سال قبل پاکستان، بھارت، چین سے متعلق بڑی پیشگوئی سچ ثابت

نوسٹراڈامس کی جانب سے رواں سال کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی تھی
شائع 04 اگست 2024 02:04pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف فرانسیسی نوسٹراڈامس کی پاکستان، بھارت میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں انہوں نے 2024 میں خوفناک واقعات سے متعلق پیشگوئی کی۔

تفصیلات کے مطابق نوسٹراڈامس کا پیشگوئی میں ایشیاء کا تذکرہ کیا گیا ہے، جہاں بتانا تھا کہ رواں سال مون سون اور طوفانی سیزن جارحانہ انداز اپنائے گا۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال اور گرم موسم رہے گا، جو کہ شہریوں کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نوسٹراڈامس کی پاکستان، بھارت اور چین میں رواں سال شدید بارشوں، سیلابی صورتحال سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی ہے۔

سیلاب کے باعث بیمار خاتون کو کھانے کی دیگ میں بٹھا کر اسپتال لے جانے کی ویڈیو وائرل

رواں سال بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث 194 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 187 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، اسی طرح ’گائمی‘ نامی طوفان کے باعث فلپائن میں 30 جبکہ تائیوان میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان میں بارش کے بعد سیلاب کی تباہی، پانی گھروں اور گاڑیوں کو بہا لے گیا، کوئٹہ آفت زدہ قرار

تاہم چین تک پہنچتے پہنچتے سمندری طوفان کمزور پڑگیا، مگر صوبے حنان میں موسلادھار باشروں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جمعرات کے روز ژژنگ شہر میں سیلاب کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے اور 35 افراز لاپتہ ہوئے۔

واضح رہے چین میں رواں سال 25 بڑے سیلاب ریکارڈ ہوئے ہیں، جو کہ 1998 سے اب تک سے زیادہ قرار دیے جا رہے ہیں، دوسری جانب پاکستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ شمالی علاقہ جات میں سیلابی ریلوں کے باعث مالی نقصان ہوا ہے۔

بھارت کی دو ریاستوں میں بجلی گرنے سے 43 افراد ہلاک

واضح رہے فرانس سے تعلق رکھنے والے نوسٹراڈامس نامی نجومی کی جانب سے پیشگوئیوں پر ایک کتاب لکھی گئی تھی، جو کہ دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہی ہے، یہ کتاب 450 سال بعد سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب نوسٹراڈامس کی جانب سے ایڈولف ہٹلر کے عروج، امریکی صدر جان ایف کینیڈی پر حملہ، کرونا وائرس اور پھر 2022 میں رہن سہن کے اخراجات کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی تھی۔

india

china

پاکستان

floods

Landsliding

Typhoon

prediction 2024