Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے واپس افغانستان جانے والوں کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ سے متجاوز

21 جولائی سے 03 اگست تک مزید کتنے غیر قانونی افغان باشندے واپس اپنے ملک گئے
شائع 04 اگست 2024 10:44am

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جولائی سے 03 اگست تک مزید 15 ہزار 537 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 6345 مرد، 4963 خواتین اور 4229 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 489 گاڑیوں میں 421 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری

پاکستان سے لاکھوں افغان شہریوں کا انخلاء جاری

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 03 اگست 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 75 ہزار 190 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

اسلام آباد

immigrants

Afghan Immigrants

afghan citizen

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS

ILLEGAL MIGRANTS