Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں ایک چینی شہری نے ہم وطن کو گولی مار دی

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں واقع گیسٹ ہاؤس میں دو چینی باشندوں کا باہم جھگڑا ہوا تھا۔
اپ ڈیٹ 04 اگست 2024 01:33pm

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں میں غیرملکی شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں گیسٹ ہاؤس میں چائنیز شہریوں کی آپس میں لڑائی ہوئی، لڑائی کے دوران ایک چائنیز شہری نے دوسرے چائینز کو گولی مار دی۔

لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

پولیس کے مطابق سر میں گولی لگنے سے غیرملکی شہری شدید زخمی ہو گیا، جسے ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بھی چائنیز شہری تھا جو فرار ہوگیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے قریب غیرملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ایس ایچ او تھانہ سنبل اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

firing

اسلام آباد

Chinese Citizens

islamabad police