Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میکڈونلڈ کی عجیب برانچ جہاں کسٹمر موت کو سامنے رکھ کر کھانا کھاتے ہیں

میکڈونلڈ کے اس ریسٹورنٹ کو دنیا کا خوفناک ترین فوڈ چین سمجھا جاتا ہے
شائع 03 اگست 2024 05:55pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دنیا بھر میں مقبول فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کی ایسی برانچ سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کر دیا۔

ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کے مطابق اٹلی کے شہر فراٹوچی میں واقع میکڈونلڈ کے اندر ایک ایسی سڑک/ میوزیم دریافت ہوا جہاں باقاعدہ انسانی ڈھانچے دفن ہیں جنہیں دیکھا بھی جا سکتا ہے۔ مذکورہ میوزیم میکڈونلڈ ریسٹورنٹ کے نیچے موجود ہے۔

مسلمان ممالک میں بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈ کا بڑا فیصلہ

میکڈونلڈ کے اس ریسٹورنٹ کو دنیا کا خوفناک ترین فوڈ چین سمجھا جاتا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق دو ہزار سال پرانی سڑک پہلی بار 2014 میں اس وقت دریافت ہوئی تھی جب اٹلی کے شہر فراٹوچی میں میکڈونلڈز کی تعمیر کا کام جاری تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مذکورہ فوڈ چین کے اندر Appian Way سے منسلک ایک راستہ جارہا ہے جو قدیم روم کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ہے جس کا راستہ روم سے ایک ساحل برندیسی تک جاتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے روم کے قریب ایک جگہ کھود کر تیسری صدی کی تین پرانی لاشیں (ڈھانچے) برآمد کیں۔ وہیں انہیں ایک پکی سڑک بھی ملی جو غالباً قدیم روم کی ایک بہت اہم سڑک Appian Way سے جڑی ہوئی تھی۔

ماہر آثار قدیمہ پامیلا سرینو جنہوں نے اس کھدائی پر کام کیا، انہوں نے ٹیلی گراف کو انٹرویو میں بتایا وہ ڈھانچے تین آدمیوں کے ہیں، جن میں سب سے بوڑھے کی عمر 35 سے 40 سال تھی۔

ایک قریبی پٹرول اسٹیشن کے نیچے ایک چوتھا کنکال (انسانی ڈھانچہ) بھی پایا گیا جس کے منہ میں ایک سکہ موجود تھا۔

میکڈونلڈ کے ریسٹورنٹ میں آںے والے گاہک ان قدیم ڈھانچوں کو دیکھتے ہوئے کھانے کو انجوائے کرتے ہیں ساتھ ہی شیشے کے بنے شفاف پینل کے ذریعے اس قدیم سڑک کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہاں آنے والے گاہک نیچے جا کر سڑک اور قدیم انسانی ڈھانچوں کو دیکھنے بھی جا سکتے ہیں۔

Italy

MCDONALD

human skeletons

Diners

Roman Skeleton