نو مئی سے متعلق 12 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) نے بشریٰ بی بی کی نو مئی سے متعلق 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، اے ٹی سی جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے درخواست پر سماعت کی۔
نو مئی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول
بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا سلمان صفدر، حسنین مرتضیٰ سنبل پیش ہوئے، راجہ متین انجم اور فیصل ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کرنے والا جج ایک بار پھر تبدیل
پراسکیوشن کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد پیش ہوئے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Comments are closed on this story.