Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

وزیراعظم ہنگامی اقدامات کے ذریعے جبری گمشدگی کے اس مکروہ عمل کا سدباب کریں، حکم نامہ
شائع 03 اگست 2024 03:06pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی غلام شببر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلام شبیر کو بازیاب کرا کر چھ اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور حکم نامے کی کاپی وزیراعظم کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ غلام صابر کی بازیابی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، تمام اداروں کے نمائندوں نے یک زبان ہو کر مغوی کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

حکم نامے میں ہدایت کی گئی کہ وزیراعظم ہنگامی اقدامات کے ذریعے جبری گمشدگی کے اس مکروہ عمل کا سدباب کریں۔

shahbaz gill

Islamabad High Court

Ghulam Shabbir