Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپکس میں گھر بسنے لگے، 2 کھلاڑیوں نے شادی کرلی

چین سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کھلاڑی نے اپنی ساتھی شٹل لیو یوشن کو پروپوز کیا
شائع 03 اگست 2024 03:28pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

اولمپکس 2024 جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں وہیں اب ایونٹ میں شادی سے متعلق خبر بھی منظر عام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے بیڈ منٹن اسٹار ہوانگ یاقیونگ نے رواں سال کے اولمپکس میں نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، بلکہ وہ دلہن بھی ساتھ لے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس میں 30 سالہ شٹلر لیو یوشن کو ساتھی بیڈ منٹن اسٹار ہوانگ کی جانب سے شادی کے لیے پروپوز کیا گیا تھا۔

جمعے کے روز تقریب کے بعد ہوانگ نے روایتی طور پر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے خاتون شٹلر کو پروپوز کیا، اس منظر نے حاضرین محفل اور ناظرین کو بھی حیرت میں ضرور ڈال دیا تھا، تاہم حاضرین محفل کی جانب سے خاتون کے پروپوزل قبول کرنے پر خوشی کااظہار بھی کیا گیا۔

ہوانگ کی جانب سے ساتھی شٹل کو پروپوز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں تمہیں ہمیشہ پیار کرتا رہوں گا، کیا تم مجھ سے شادی کرنا چاہو گی؟

پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ پیرس اولمپکس سے باہر

اس پر ساتھی کھلاڑی اور شٹل کا کہنا تھا کہ ’جی! میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں ہوانگ کی ساتھی شٹل لیو یوشین کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا ہوں، کیونکہ میں بے حد خوش ہوں۔ جبکہ ساتھ ہی ہوانگ جذباتی بھی دکھائی دیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنا ہمارے سفر کی پہچان ہے، میں منگنی کی انگوٹھی سے حیران رہ گیا۔

وہ بتاتی ہیں کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں اس طرح اپنی خوشی کو مناؤںگی۔

china

France

Engagement

Marriage

PARIS

PROPOSAL

Chinese Badminton Player

paris olympics 2024