Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی جامعات میں مالی بحران شدید، ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہیں نہیں ملیں، ذرائع
شائع 03 اگست 2024 02:51pm

خیبرپختونخوا کی جامعات میں مالی بحران شدید ہوتا جارہا ہے، زرعی یونیورسٹی کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہیں نہیں ملیں۔

پاکستان میں دو ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت نہیں ہوگی

ذرائع نے بتایا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ملازمین بھی تنخواہ سے محروم ہیں، جامعات کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے فنڈز موجود نہیں ہیں۔

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پرغور، معاشی ٹیم کو ٹاسک مل گیا

اس حوالے سے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پینشز اور تنخواہوں کی سمری محکمہ خزانہ کو بھیج دی ہے، اب محکمہ خزانہ کے جواب کا انتظار ہے۔

KPK

Peshawar Agriculture University

Salary Issue