Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کرنے والا جج ایک بار پھر تبدیل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا پہلے ہی جج کی تعیناتی پر اعتراض اٹھائے تھے۔
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 07:20pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈزریفرنس کی سماعت کرنے احتساب عدالت کے جج کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا۔

احتساب عدالت نمبرایک کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کررہے تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید رانا کو احتساب عدالت نمبرایک کا جج تعینات کردیا گیا۔

گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کواحتساب عدالت نمبر3 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججزکی تعیناتیوں کی نامزدگی کی سفارش کی تھی۔ گزشتہ روز وزارت قانون نے نئے ججزکی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کیا۔

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں، بات چیت ہوتی رہتی ہے، ابھی تک کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی، علی امین

واضح رہے کہ جون میں ایک سماعت میں احتساب عدالت میں عمران خان کے وکلا نے جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

اس سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے تین سال کا ڈیپوٹیشن پریڈ مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔

جس کے بعد احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد علی وڑائچ کو تین ماہ کیلئے احتساب عدالت نمبرایک کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

accountability court

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)