Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹے کی المناک موت پرعمادعرفانی کی کھل کر بات

زاویارعرفانی کا گذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا
شائع 03 اگست 2024 12:08pm

حال ہی میں مشہور پاکستانی فیشن ماڈل اور ٹی وی اداکار عماد عرفانی ایک شو میں نظر آئے، جس میں عماد عرفانی نے اپنے چھوٹے بیٹے زاویارعرفانی کی المناک موت کے بارے میں کھل کر بات کی۔

عماد عرفانی نے2010 میں مریم شفاعت سے لو میرج کی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔ بیٹے زاویارعرفانی کا گذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔

شہریار منور نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عماد نے کہا کہ، وہ آسمان سے بھیجا گیا ایک فرشتہ تھا۔ وہ ایک خاص وقت کے لیے آیا تھا۔ اس سے پہلے میں ٹریک سے دور تھا، مجھے لگتا ہے کہ اس نے مجھے زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں سکھائی تھیں۔ والد بننے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میرا وجود کیوں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ سچی غیر مشروط محبت کی طاقت ہے جو آپ کو بہتر بناتی ہے ، پہلے آپ اپنے آپ کے لیے کام کرتے ہیں، پھرآپ کو احساس ہوتا ہے کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ پر انحصار کرتے ہیں

عمادعرفانی نے مزید کہا کہ، مجھے لگتا ہے کہ میں اب وہ شخص نہیں رہا ہوں،جو پہلے کبھی ہوا کرتا تھا۔ اس کی موت کے بعد زندگی کے بارے میں میرا نقطہ نظر بدل گیا ہے۔ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ زخم کبھی ٹھیک نہیں ہوگا۔ لیکن میں یہ بھی جان گیا ہوں کہ کام کرنا اس کا علاج ہے اور کوئی بھی اپنے کام کے ذریعے زندگی میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ کام اور وقت شفا یابی کی طاقت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عماد عرفانی ان دنوں اپنے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے خوب داد سما رہے ہیں۔ ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ کو بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity