Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی، پنجاب سے داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کیے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 03 اگست 2024 11:19am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کیے اور دہشت گرد عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ڈیٹونیٹر، 2 آئی ای ڈی بم برآمد کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد سے داعش کا اہم کمانڈرگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اورنقدی بھی قبضےمیں لی گئی۔

پاکستان

CTD

سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی

داعش کا کمانڈر گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی