غزہ میں صہیونی سفاکی جاری، مزید 30 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہیے۔ تازہ ترین بمباری میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی فضائی بمباری میں تین بچوں سمیت آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خان یونس میں بربخ خاندان کے گھر پر حملے میں چار افراد شہید ہوئے۔ زیتون محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی گولہ باری سے ایک لڑکی شہید ہوئی۔ المغازی کیمپ میں حسنی مسجد کے قریب ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔
وسطی غزہ میں بوریج پناہ گزین کیمپ پر حملے میں ایک بچہ شہید ہوا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار 500 ہوگئی۔ اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 91 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے طول و ارض میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور ہزاروں مکانات کو اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ وہ اپنی موجودہ حالت میں رہائش کے قابل نہیں۔
غزہ میں خوراک کا بحران بھی انتہائی خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں سے دور سرحدی علاقے میں انتہائی کس مپرسی کے عالم میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ رفح کراسنگ کے علاقے میں پناہ لینے والے ان فلسیطینیوں پر کو بھی اسرائیلی فوج نے نہیں بخشا ہے۔
Comments are closed on this story.