Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں اور ڈی آئی خان میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بنوں میں فریقین میں تصادم کے دوران 2 افراد جان سے گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شخص جاں بحق ہوا
شائع 02 اگست 2024 11:02pm
فوٹو۔۔۔آرٹ ورک
فوٹو۔۔۔آرٹ ورک

خیبر پختون خوا کے شہر بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں تھانہ جانی خیل کی حدود میں دو فر یقین کے مابین فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے۔

فریقین میں تصادم کے دوران دونوں جانب سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوا، مرنے والوں کی شناخت خالد اور کلیم اللہ کے نام سے ہوئی۔ جب کہ زخمیوں میں عالمگیر، محمد نور، عابد اللہ، شریف اللہ شامل ہیں۔

کراچی : فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

راولپنڈی میں مبینہ ذہنی معذور شخص پر ٹریفک وارڈن کا بدترین تشدد

دوسری طرف ڈی آئی خان میں ظفر آباد کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے نوجوان کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی۔

firing

خیبر پختونخوا

KPK Police