Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 10:43pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

کاشف عباسی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم اور پولیس اہلکار دوست ہیں، تاہم فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لانڈھی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کے شہید اور 2 افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی افراد کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

karachi

Crime

Karachi Police