Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا واحد کفیل گدھا گاڑی بان جاں بحق

رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 08:32pm

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور خاندان اجاڑ ڈالا، گدھا گاڑی بان نماز جمعہ ادا کرنے مسجد گیا تھا، باہر واردات کرنے والے ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر نزیر احمد جاں بحق ہوگیا ۔

ضلع وسطی نیو کراچی سیکٹر الیون آئی میں ڈاکوؤں نے ضعیف اور معذور باپ کا سہارا چھین لیا۔

گدھا گاڑی بان نزیر احمد مسجد کی پہلی منزل پر تھا کہ مسجد کے باہر واردات کرنے والے ملزمان نے متاثرہ شہری کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر فائرنگ کی، نزیر احمد کھڑکی سے جھانک رہا تھا کہ گولی اسے آلگی۔

جوان موت پر غم سے نڈھال مقتول کے والد کہتے ہیں نزیر احمد مجھ معزور کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور خاندان کا واحد سہارا تھا، مقتول کے بوڑھے والدین، ایک زہنی مریض بڑا بھائی اور تین بہنیں ہیں۔

کراچی : فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

ورثا نے پولیس حکام سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 84 ہوگئی

karachi

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

Karachi Firing

STREET CRIMES IN KARACHI