Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچستان کے 2 اضلاع میں پولیو کے دو نئے کیس رپورٹ

ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی
شائع 02 اگست 2024 07:08pm

بلوچستان میں 2 اضلاع میں پولیو کے دو نئےکیس رپورٹ ہو گئے ۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں ایک تین سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا جبکہ دوسرے کیس میں قلعہ عبداللہ کا ڈیڈھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

‏ جھل مگسی کے بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی کو ظاہر ہوئیں، پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے، قلعہ عبداللہ کے بچے میں علامات 10 جون کو ظاہر ہوئیں۔

Polio Cases

Polio

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign