Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں مبینہ ذہنی معذور شخص پر ٹریفک وارڈن کا بدترین تشدد

مبینہ ٹریفک وارڈن اورنامعلوم افراد نےعرفان کوکھمبے سے باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا
شائع 02 اگست 2024 06:45pm

راولپنڈی میں مبینہ ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا گیا، مبینہ ٹریفک وارڈن اور نامعلوم افراد نےعرفان کو کھمبے سے باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ مقدمہ متاثرہ شخص عرفان کے بھائی کامران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے گھروں پرچھاپے جاری ہیں ۔  

rawalpindi

Torture