Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریڈ بک کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم لاہور سے گرفتار

گرفتار ملزم مظہر اقبال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے 5 مقدمات میں مطلوب تھا
شائع 02 اگست 2024 06:20pm

ریڈ بک کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔

ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ملزم مظہر اقبال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے 5 مقدمات میں مطلوب تھا ۔

ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے تھے ملزم کو کوٹ لکپھت جیل لاہور سے تحویل میں لیا گیا۔

ملزم گزشتہ آٹھ سال سے مطلوب تھا ملزم کے خلاف سال دوہزار سولہ اور دوہزار سترہ میں مقدمات درج کئے گئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

FIA

lahore