Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر میں گھنسے والے تیندوے کو پالتو کتوں نے چکرا کر رکھ دیا

تیندوے کے گھر میں گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
شائع 02 اگست 2024 12:19pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جس میں گھر میں گھسنے والے تیندوے کو پالتو کتے نے سبق سکھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے علاقے نینیتال میں کے ایک گھر کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

جہاں گھر میں موجود 3 کتے اچانک اس وقت خوف کا شکار ہوئے جب گھر میں تیندوا گھس آیا۔

گھبرایا ہوا تیندوا انجان جگہ کو دیکھ کر مزید چوکنا ہوگیا تھا، تاہم اس کتوں کو دیکھ کر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتا ہے، جس پر کتے بھی بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پالتو کتے کی محبت میں دیوانی خاتون نے سونے کی بھاری کم چین تحفے میں دے دی

عام طور پر جب کبھی جنگلی جانور شہری علاقے میں آتے ہیں تو انہیں خوف بھی ہوتا ہے اور ساتھ ہی گھبراہٹ بھی، یہی سب کچھ اس تیندوے کے ساتھ بھی ہوا۔

تاہم پالتو کتوں کی جانب سے بھوکنے کے بعد تیندوا حملہ آور تو ہوا لیکن کتوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کامیاب نہیں ہو سکا اور الٹے پیر بھاگ گیا۔

social media

CCTV footage

Cheetah

leopard

Dogs

پہلا صفحہ

UTTARA KHAND