Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

14 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹادی گئی

یہ دن جشنِ آزادی کا ہے، کئی شہروں کے لوگ اس موقع پر مینارِ پاکستان آتے ہیں، کمشنر لاہور کی رپورٹ
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 02:26pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی۔

درخواست گزار کی جانب سے خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور جمہوری حق ہے، اس حق سے کسی سیاسی جماعت کو محروم نہیں کیا جاسکتا لیکن تحریک انصاف کو 14اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، ڈی سی کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی لہذا عدالت ڈی سی کو اجازت دینے کا حکم دے۔

دوران سماعت ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے وکیل حبیب اللہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، رپورٹ میں کہا گیا کہ چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہے اور مختلف علاقوں سے شہری مینار پاکستان آکر نیشنل ڈے مناتے ہیں، لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایونٹس کی درخواست دی تھی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار چاہے تو نئی درخواست دائر کرسکتا ہے۔

Lahore High Court

rejected

MEENAR E PAKISTAN

PTI REQUEST

COMMISSIONOR LAHORE