Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ چند تبدیلیاں کیجئے اور آئی فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے سے بچائیں

چاہے آپ کے پاس جدید ترین آئی فون 15 پرو میکس ہو یا پرانا ماڈل، آئی فون کی بیٹری کو بہتر بنانے کے چند موثر طریقے ہیں
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 09:41am

مشاہدے میں آیا ہے کہ آئی فون کے صارف چارجنگ کے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ متعدد ایپس کے چلنے، نوٹی فکیشن کے آپشنز کے آن ہونا، Siri اور لوکیشن سروسز بیک گراؤنڈ میں فعال رکھنے کے بعد یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ آپ کے آئی فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہو جاتی ہے۔ چاہے آپ کے پاس جدید ترین آئی فون 15 پرو میکس ہو یا پرانا ماڈل، آئی فون کی بیٹری کو بہتر بنانے کے چند موثر طریقے ہیں۔

Always On Display کو آف رکھیں

آئی فون پرو ماڈلز میں ’always on display‘ کا فیچر بیٹری کو تیزی سے ختم کردیتا ہے اگرچہ ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ صرف ایک فیصد فی گھنٹہ استعمال کرتا ہے تو پورے دن میں کتنا ہوگا۔ اس کا اندازہ آپ خود لگا لیں۔ اس آپشن کو آف کرنے سے آپ کے آئی فون کی بیٹری بہتر ہو سکتی ہے۔

کیسے کریں: سیٹنگز > ڈسپلے اینڈ برائٹنس > آل ویز آن ڈسپلے کو آف کردیں

ہپٹک فیڈ بیک

جب آپ ٹائپ کرتے ہیں تو ہپٹک فیڈ بیک ہر بار اضافی بیٹری استعمال کرتا ہے۔ اس آپشن کو غیر فعال کرنے سے بیٹری بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کیسے کریں: سیٹنگز > ساؤنڈز اینڈ ہیپٹکس > کی بورڈ فیڈ بیک پر جائیں اور ”ہاپٹکس“ کو آف کریں۔

سری کو آف رکھیں

اگر آپ سری کو باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتے ہیں، تو آپ کے آئی فون کو ”Hey Siri“ کمانڈ کو مسلسل آن رکھنے سے گریز کریں۔ تاکہ بیٹری کو بچایا جاسکے۔

کیسے کریں: سیٹنگز> سری اور سرچ> سری کے آپشن کو ”آف“ کردیں۔ ۔

نوٹی فکیشن کی تعداد کو محدود رکھیں

نوٹی فکیشن کے ساتھ ہی اسکرین کی لائٹ اور ساؤنڈ کی وجہ سے بھی آپ کے آئی فون کی بیٹری ختم ہوسکتی ہے ۔ نوٹی فکیشن کے لیے صرف ضروری ایپس کا انتخاب کریں۔

کیسے کریں: سیٹنگز میں جائیں اور وہ ایپ منتخب کریں جسے آپ ایڈجسٹ کرنا چاہتے ہیں، نوٹی فیکیشنز پر جائیں، اور غیر ضروری الرٹس کو آف کردیں۔

ایئر ڈراپ شیئرنگ

ایئر ڈراپ شیئرنگ کا فیچر اگر آن ہوگا تو بھی آپ کے آئی فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہوگی اور ایسا اس وقت زیادہ ہوگا جب بھیڑ والی جگہ پر ہوں گے۔

کیسے کریں: سینٹنگز> جنرل> ایئر ڈراپ پر جائیں اور ”Bringing Devices Together“ کو غیر فعال کریں۔

لاک اسکرین ویجٹس

لاک اسکرین ویجٹس اپنی معلومات کو مسلسل اپ ڈیٹ کرکے آئی فون کی بیٹری کو کم دیتا ہے۔ کسی بھی غیر ضروری ویجٹ کو ہٹا دیں۔

کیسے کریں: لاک اسکرین کو دبائے رکھیں۔ ”Customize“ کو منتخب کریں اور اپ ڈیٹ ہونے والے وجیٹس کو ہٹا دیں۔

ریفریش ریٹ

آئی فون پرو کے نئے ماڈلز 120Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتے ہیں، جو بیٹری کو تیزی سے ختم کردیتے ہیں۔ اسے 60Hz تک رکھنے سے اچھا بیٹری ٹائم مل سکتا ہے۔ بجلی بچانے کے لیے اس فیچر کو غیر فعال کریں۔

کیسے کریں: سیٹنگز > Accessibility > موشن ’limit frame rate‘ کا انتخاب کریں۔

بیک گراؤنڈ ایپ ریفرش

بیگ گراؤنڈ میں ریفریش ہونے والی ایپس بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہے۔ بیٹری بچانے کے لیے اس فیچر کو غیر فعال کریں۔

کیسے کریں: سیٹنگز> جنرل> بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش پر جائیں اور اسے مکمل طور پر یا مخصوص ایپس کے لیے بند کریں۔

پاکستان

iPhones

NEW BATTERIES

آئی فون کی بیٹری

آئی فون کی بیٹری بہتر بنائیں

آئی فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے سے بچائیں