Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے نیا الرٹ جاری

شہر قائد میں سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا
شائع 02 اگست 2024 11:01am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

کراچی میں نیا اسپیل 3 اگست سے انٹری دے گا، 7 اگست موسلادھار بارش متوقع

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں بارش کا نیا اسپیل 3 اگست سے شروع ہوگا، 4 اگست سے شہر میں بارش کا نیااسپیل اثرانداز ہوگا، 4 اگست سے 7 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے نیا الرٹ جاری

دوسری جانب بلوچستان میں سیلاب کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا گیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعہ سے منگل تک موسلادھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بعض علاقوں کے مقامی نالوں ندی نالوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، زیارت، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفرآباد میں انتظامیہ کو چوکس کردیا گیا۔

موسلا ڈھار بارشوں کے نئے اسپل کے انے کے پیش نظر ان علاقوں میں ندی نالوں کے کنارے رہائش اختیار والوں کو ہٹانے کی یدایت کی گئی ہے

گذشتہ روز شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار لسبیلہ میں ہونی والی تیز بارش سے حب ندی پل کے نیچے متبادل راستہ پانی نیں بہہ گیا جبکہ پی ڈی ایم اے نے آج صبع چھوٹی گاڑیوں کا راستہ بحال کردیا۔

کراچی میں بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم، مزید برسات کی پیشگوئی

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمارجاری کردیے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارکھان، موسیٰ خیل، ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت، ژوب، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، سبی، جعفرآباد، نصیر آباد، خضدار، قلات اور مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ باقی اضلاع میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں بھی آج مزید بارش کا امکان

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں بھی آج مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہے گا۔

karachi

Met Office

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

Balochistan flood

Rain prediction

Balochistan Rain

HEAVY RAINS EXPECTED