Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

شبلی فراز کی بیرون ملک جانے کی راہ ہموار، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

وزارت داخلہ اورڈی جی پاسپورٹ عدالت کومطمئن نہیں کرسکے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 08:36pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

شبلی فرازکی بیرون ملک پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت میں ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جبکہ شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ 4 ایف آئی آرزہیں، سب میں ضمانت پرہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے۔ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جوعدالت حکم کرے گی ہم عمل کریںگے۔

القادرٹرسٹ پراپرٹی میں فرح نے عمران اور بشریٰ بی بی کے بطور فرنٹ پرسن کام کیا، تفتیشی افسر

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ اورڈی جی پاسپورٹ عدالت کومطمئن نہیں کرسکے، ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سےنکال کرعدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے واضح کیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

shibli faraz

پاکستان