Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں موبائل فون گیمنگ کا جنون ایک اور جان لے گیا

پب جی کا شوقین 18سالہ نوجوان پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 10:44am

** لاہور میں موبائل فون گیمنگ کا جنون ایک اور جان لے گیا۔ تھانہ نواب ٹاون کے علاقہ میں پب جی کا شوقین 18سالہ نوجوان پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔**

نواب ٹاؤن کا رہائشی یحیٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا۔ اس نے والد کا پستول نکالا اور کمرے میں لے گیا۔ گیم کھیلنے کے دوران اچانک گولی چل گئی اور یحیٰ موقع ہی پر جاں بھق ہوگیا۔

پولیس نے تمام شواہد جمع کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ نجی سوسائٹی کے رہائشی نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

ملک بھر میں پب جی اور دیگر آن لائن گیمز کے شوقین و عادی نوجوانوں کے حوالے سے تشدد پسندی کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

ماہرینِ نفسیات نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور یہ بھی دیکھیں کہ وہ کون سے آن لائن گیم کھیلنے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

دنیا بھر میں ایسے آن لائن گیمز بہت تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جن مہم جوئی اور تشدد کا عنصر غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ آن لائن کلچر سے متعلق امور کے ماہرین نئی نسل کی سرگرمیوں کو باریک بینی سے مانیٹر کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بہت سے آن لائن گیم نوجوانوں میں مہم جوئی کی آڑ تشدد اور دیگر منفی رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔

lahore

PUBG

Pistol

YOUNG MAN KILLED

YAHYA KHURSHID