Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی شہریوں کو مفت ویزہ کی سہولت رواں ماہ سے دستیاب ہو گی، وزیراعظم

دونوں ممالک میں کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، شہباز شریف
شائع 02 اگست 2024 09:20am

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی شہریوں کو مفت ویزہ کی سہولت 14 اگست 2024 سے دستیاب ہو گی۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے 12 رکنی اعلیٰ سطح چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، انہیں یقین ہے کہ وفد کا دورہ بہت مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی قیادت سے ملاقاتوں کے نتیجے میں اعلیٰ سطح کے وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس دورے سے صنعت، زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون بڑھے گا اور چینی وفد کے نتیجے میں سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو بتایا کہ کابینہ کے آخری اجلاس میں چینی شہریوں کو مفت ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس فیصلے پر 14 اگست سے عمل درآمد ہوگا۔

چین کی 6 ممالک کو ’ویزہ فری انٹری‘ کی اجازت، کیا پاکستان شامل ہے؟

وزیراعظم نے بشام میں پیش آنے والے واقعے پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان لوگوں کو قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

چین کا ’گریٹ فائر وال‘ پاکستان سے شیئر کرنے سے انکار

CPEC

pak china relation

pakistan and China

پاکستان اور چین دوستی

پاک چین تعلقات

سی پیک