Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھرنا 9 ویں روز میں داخل، ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے، حافظ نعیم کا اعلان

آج سے کراچی میں بھی دھرنا شروع ہوگا، بجلی کے بل سیاست نہیں ہیں بلکہ یہ عوامی مسئلہ ہے، امیر جماعت اسلامی
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 10:00am

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 9 ویں روز بھی جاری ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر سے ویڈیو لنک کے ذریعے دھرنا کے شرکا سے کہا کہ فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دھرنے بڑھتے جائیں گے اور سڑکیں بند ہوں گا، ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان اسماعیل ہنیہ کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے دوحہ میں موجود تھے۔ انہوں نے لیاقت باغ دھرنے سے ویڈیو لنک سے خطاب کیا۔

آج سے کراچی میں بھی دھرنا شروع ہوگا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز سے متعلق کوئی سنجیدہ فیصلہ نہیں کر رہی، ہفتے سے کراچی میں بھی دھرنا شروع ہوگا، ڈی چوک تو چھوثی بات ہے ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ ہاؤس تک جائینگے۔ عوام سے بھی کہہ سکتے ہیں کہ احتجاجاً اپنا بجلی کا بل ادا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل سیاست نہیں ہیں بلکہ یہ عوامی مسئلہ ہے، میں یہاں اسماعیل ہنیہ کے جنازے میں شرکت کے لیئے یہاں پہنچا تھا جہاں میری اسماعیل ہنیہ کے خاندان سے بھی ملاقات ہوئی، امریکا اور مغربی طاقتوں نے اسماعیل ہنیہ کی حکومت کو چلنے نہیں دیا، جو لوگ امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ظلمت ان کا مقدر ہے آج قطر نے پوری ہمت کیساتھ اسماعیل ہنیہ کا جنازہ اور تدفین کی۔

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری: حافظ نعیم نے ’حکومت ہٹاؤ‘ تحریک کی دھمکی دے دی

حافظ نعیم الرحمن نے امید ظاہر کی کہ وہ قطر سے روانہ ہوں جائیں گے اور ہفتے کو دھرنے میں شامل ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بے جا ٹیکس لگا کر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، وزیراعظم اس طرح کی باتیں کرکے توجہ تبدیل نہ کریں، لاہور سے مسلم لیگ ن بری طرح سے ہاری ہے، فارم 45 کی یہ پارٹیاں اقتدار میں ہیں فری پیٹرول ختم کرنے سے حکومت کو ڈھائی یا تین سو ارب روپے مل سکتے ہیں بڑی گاڑیوں کی جگہ چھوٹی گاڑیاں استعمال کریں، عوام کو ریلیف دیں اور جاگیر داروں پر ٹیکس لگائیں۔

ٖحافظ نعیم نے کہا کہ عوام پر سود در سود حاوی ہوتا جا رہا ہے 25 ہزار ملازمین کا ایف بی آر کرتا کیا ہے؟ حکومت کا مذاکرات سے فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دھرنے بڑھتے جائیں گے اور شاہرائیں بند ہوں گی، ہم ملک کے تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ شرکا مطالبات کی منظوری کے لیے پر عزم ہیں، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر چلے گئے۔

دھرنے کے شرکا نے صبح نماز فجر باجماعت ادا کی، دھرنا کے شرکا اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے عملے نے دھرنے کی جگہ پر صفائی کی، اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ صفائی کا خیال رکھا جائے۔

##حافظ نعیم الرحمان کی قطر روانگی##

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان قطر تشریف لے گئے ہیں،وہ اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور پھر کل ہمارے درمیان پھر موجود ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز کو نوازا گیا، حکومت آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پرعوام کو دھوکا دے رہی ہے، دھرنا اور احتجاج بھی پاکستان کی سیاست کا حصہ ہے، ایجنڈا ذاتی نہیں عوامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقص منصوبوں پر نظر ثانی کی جائے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مطالبات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے، لیاقت باغ سے ڈی چوک تک جانے کیلئے کمیٹی چوک، فیض آباد، زیرو پوائنٹ بھی آتا ہے، حکومت نے ریلیف نہ دیا تو گھاٹے میں رہے گی۔

##حکومت کا خیال تھا کہ یہ ایک دو دن کے لئے آئیں گے، حافظ نعیم

واضح رہے کہ گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کے 7 دن مکمل ہو گئے، حکومت کا خیال تھا کہ یہ ایک دو دن کے لئے آئیں گے لیکن کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ دھرنے میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا پورے ملک کے عوام کی امیدوں کا مرکز بن رہا ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کن جہدوجہد شروع کی ہے، یہ دھرنا بھی بڑھتا جا رہا ہے اور رابطہ عوام بھی بہتر ہو رہا ہے، حق دو عوام تحریک کا پہلا مرحلہ بجلی کے بل کم کرانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ ملک کے تمام اداروں کو بیچنا چاہتا ہے، اگر کوئی سرمایہ کاری کرے تو اداروں کی رشوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مراعات یافتہ طبقہ آپس میں ایک ہے، یہ دھرنا اس لئے دیا ہے کہ ظلم کے نظام کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکمران چوروں، ڈاکوؤں اور خود کو تحفظ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے 94 میں آئی پی پیز کے معاہدے کیے، پرویز مشرف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آئی پی پیز کو نوازا، ہزاروں ارب روپے لٹائے گئے، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی آئی پی پیز کو نوازا، آئی پی پیز والا معاملہ ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

عمران خان کی پارٹی قیادت اور کارکنوں کو جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت

امیر جماعت اسلامی کا ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کہتے ہیں جن لوگوں نے آئی پی پیز کے معاہدے کیے وہ ذمہ دار ہیں، ہم کیپسٹی چارجز کی پیمنٹ نہیں دیں گے۔

rawalpindi

protest

Jamat e Islami

jamat e islami protest