Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دھماکہ خیز مواد اسماعیل ہنیہ کے ریسٹ روم میں 2 ماہ قبل ہی چھپا دیا گیا تھا، امریکی اخبار کا دعویٰ

حماس اور کئی امریکی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے
شائع 01 اگست 2024 09:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے قتل کے حقائق پر رپورٹ پیش کردی۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد اسماعیل ہنیہ کے ریسٹ روم میں 2 مہینے قبل ہی چھپا دیا گیا تھا، یہ بم دو ماہ قبل اِس اہم ترین عمارت میں اسمگل کیا گیا تھا۔

فیکٹ چیک: اسماعیل ہنیہ کے آخری الفاظ والی وائرل ویڈیو کی حقیقت

امریکی جریدے کے مطابق بم کو ریموٹ کنٹرول سے اُس وقت پھاڑا گیا جب اسماعیل ہنیہ کی اپنے کمرے میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دھماکے میں اُن کا ذاتی محافظ بھی شہید ہوا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکاروں نے حملے کے فوراً بعد امریکا اور دیگر مغربی حکومتوں کے ساتھ آپریشن کی تفصیلات شیئر کیں۔

ایران کی جانب سے تاحال اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم ایرانی حکام، حماس اور کئی امریکی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔

Israel

America

newyork times newspaper

Ismail Haniyeh Killed

american newspaper claimed