Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی طرح کے بھی سیکیورٹی تحفظات کا اظہار نہیں کیا، پی سی بی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست پرپی سی بی کا ردعمل
شائع 01 اگست 2024 09:48pm

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےکسی طرح کےبھی سیکیورٹی تحفظات کا اظہارنہیں کیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست پرپی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا ۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم 7 اگست کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، بنگلہ دیش اے ٹیم کے ساتھ کوئی سیکیورٹی کنسلٹنٹ یا سیکیورٹی مینجر نہیں ہے بی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کے لیے اپنی حکومت کو سیکورٹی کنسلٹنٹ کےلیےدرخواست کی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مینیجرزیا کنسلٹنٹس اب پلئیراسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوتےہیں، کنسلٹنس بالکل ایسےہی حصہ ہیں جیسے میڈیا مینیجر اورٹیم ڈاکٹرحصہ ہوتا ہے آئی سی سی مینزسیریز اورباہمی سیریزمیں سیکیورٹی مینجرزٹیم کےہمراہ ہوتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی کنسلٹنٹ کوٹیم منجمنٹ کا حصہ بنانا چاہتا ان کا اختیارہے، اب تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےکسی طرح کےبھی سیکورٹی تحفظات کا اظہارنہیں کیا۔ بنگلہ دیش کے ساتھ سیکیورٹی پلان گزشتہ ماہ شئیر کیا جا چکا ہے پلان کے حوالے سے نہ تو کوئی مزید درخواست کی گئی نہ ہی کوئی سوال اٹھایا گیا ہے۔

PCB

chairman pcb

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)