Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی

کرایوں میں کمی کا اطلاق 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔
شائع 01 اگست 2024 05:00pm

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ہے، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اے سی کلاس کے ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

Pakistan Railways

Ticket Prices