Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسماعیل ہنیہ کو کس عمارت میں شہید کیا گیا، تصویر سامنے آگئی

امریکی اخبار میں شائع ہونیوالی تصویر پہلے ایرانی میڈیا پر شائع ہوئی
شائع 01 اگست 2024 04:35pm

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک کثیر المنزلہ مکان نما عمارت کی تصویر شیئر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں واقع اس عمارت میں شہید کیا گیا۔

تصویر میں اس عمارت کا ایک حصہ سیاہ کپڑے سے ڈھکا دکھائی دیتا ہے۔

کپڑے نے اوپر نیچے دو بالکونیوں کو ڈھانپ رکھا ہے۔

اسرائیل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ تک کیسے پہنچا؟

بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اس عمارت کے رہائشی کمرے میں اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت تہران میں پاسداران انقلاب کا ایک ہاسٹل ہے اور فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے رہنما زیاد ںخالہ بھی اسی عمارت میں مقیم رہ چکے ہیں۔

 آئی آر جی سی سے وابستہ میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی اس تصویر میں بظاہر حماس کے سربراہ کی تہران میں رہائش گاہ دکھائی دے رہی ہے جہاں انہیں قتل کیا گیا تھا
آئی آر جی سی سے وابستہ میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی اس تصویر میں بظاہر حماس کے سربراہ کی تہران میں رہائش گاہ دکھائی دے رہی ہے جہاں انہیں قتل کیا گیا تھا

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ حماس رہنما اپنے بیٹے سے واٹس ایپ کال پر گفتگو کر رہے تھے۔

یہ واضح نہیں کہ ان پر میزائل ایران کے اندر سے چلایا گیا یا باہر سے فائر ہوا۔ ایران میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاریاں شروع کر دیں

نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر ایک ایرانی عہدیدار نے اس سے شیئر کی ہے۔

تاہم نیویارک ٹائمز میں تصویر شائع ہونے سے ایک روز قبل ایرانی ذرائع ابلاغ پر یہی تصویر سامنے آچکی تھی۔

خالد مشعل یا خلیل الحیا کو حماس کا نیا سربراہ بنائے جانے کا امکان

تصویر کے ساتھ کہا گیا کہ یہ پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

Iran

Ismail Haniyeh

ISRAELI MISSILE ATTACK

Ismail Haniyeh Killed