Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی جے پی کے 18 اراکین اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیئے گئے

اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جا رہا تھا
شائع 01 اگست 2024 02:27pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18 ارکان اسمبلی کو احتجاجی دھرنا دینے کے باعث معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کی اسمبلی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہنگامی آرائی جاری ہے، جہاں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ جھاڑ کھنڈ سے کئی مسائل پر جواب طلبی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے اسپیکر روندرا ماہاتو کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18ارکان اسمبلی کو 2 روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیکر کی جانب سے معطلی کا فیصلہ ارکان کے اسمبلی میں ہی بطور احتجاج نیند پوری کرنے کے باعث کیا۔ارکان 2 اگست کی دوپہر 2 بجے تک معطل رہیں گے۔

اراکین کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا تھا، تاہم اسمبلی کی سیکیورٹی کی جانب سے چڑھائی کرتے ہوئے بی جے پی کے اراکین کو اٹھا کر کوریڈورز میں پھینک دیا گیا تھا۔

بھارت میں کل سے الیکشن، بی جے پی کیلئے تامل ناڈو دردِ سر

جس کے بعد اراکین کی جانب سے اسمبلی کے باہر ہی دھرنا شروع کر دیا گیا تھا۔

protest

BJP

Assembly

Jharkhand