Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری گینگ وارکمانڈر وصی اللہ لاکھو کے ریڈ وارنٹ کیلئے ڈی آئی جی کو خط

لاکھو دبئی اور ایران سےگروپ چلاتا ہے، ملزم تاجروں کو بھتے کے لیے فون کرتا ہے، ایس ایس پی عارف عزیز
شائع 01 اگست 2024 01:41pm

لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے ایس ایس پی عارف عزیز نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم دبئی اور ایران سے بیٹھ کر اپنا گروپ آپریٹ کرتا ہے، ملزم تاجروں کو بھتے کے لیے فون کرتا ہے اس لیے ملزم کی گرفتاری کےلیے ریڈ وارنٹ جاری کیا جائے۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے انتہائی مطلوب ملزم وصی اللہ لاکھوکیخلاف تمام ثبوت بھی منسلک کردیے۔ خط میں کہا گیا کہ فون بیرون ملک نمبرسےکیےجاتے ہیں۔ ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ہے۔

karachi

sindh

Sindh Police

lyari

Gang war